اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں سینئر صحافی ،ارشد شریف کے قتل کی صاف شفاف تحقیقات کے حوالے سے لیا گیا از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقررکردیا گیا ہے ، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میںجسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سیدحسن اظہر رضوی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل چھے رکنی بینچ آج کیس کی سماعت کرے گا،اس حوالے سے فریقین مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔