راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاسک فورس نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ آر ڈی اے ترجمان کے مطابق اس دوران چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائیٹ دفاتر، روڈ انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبے، سڑک کی باڑ، گرلز، کرب سٹون، کنٹینرز، فٹ پاتھ اور سائیڈ ڈرین کو مسمار و سر بمہر کر دیا گیا ۔ آپریشن ٹیم میں آر ڈی اے اور تھانہ دھمیال چکری کے اہلکار شامل تھے۔