راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ نے صحت کے شعبے میں اپنا دوسرا انٹرن شپ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ سات روزہ انٹرن شپ پروگرام میں شرکاء کو مختلف طبی اداروں کے دورے کروائے گئےجہاں انہوں نے طبی خدمات، مریضوں کی دیکھ بھال اور انتظامی امور کو دیکھا۔ انٹرن شپ کا نمایاں پہلو شرکاء کی جانب سے دی گئی قیمتی تجاویز اور سفارشات تھیں جو ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لئے کارآمد ثابت ہوں گی۔