اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) 15 پر بوگس کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں شہری نے ʼʼپکار ʼʼ15پرکا ل کی اور بتا یا کہ اس کی گا ڑ ی چوری ہو گئی ہے جس کے اندر ایک کروڑ روپے، ضر وری کا غذات اور پستول تھا۔واقعہ کے بعد سینئر افسران موقع پر پہنچے، جائے وقوعہ تک تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیااور چھان بین کی گئی جس کے مطابق شہری کی طرف سے کی جانے والی کال بے بنیاد ثابت ہوئی ۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔