اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)آغوش کالج مری کے طلبہ اور اساتذہ نے لارنس کالج مری میں منعقدہ اسٹاف ڈیویلپمنٹ پروگرام میں شرکت کی۔محمد اعظم خان کا اس نشست کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہم لارنس کالج مری کی اس شراکت داری پر شکرگزار ہیں اور مستقبل میں مزید ترقی اور سیکھنے کے خواہاں ہیں۔پرنسپل الخدمت آغوش کالج مری نے کہا کہ ہمارا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو سیکھنے اور سکھانے کے اس اسلوب پر ڈھالنا ہے۔