• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دوشادی شدہ خواتین سمیت 3افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ سول لائنزکو عدنان ملک نے بتایاکہ اس کے انکل آصف ملک عمر 40 سال اغواء ہو گئے ۔تھانہ ٹیکسلاکو محمد فیاض نے بتایاکہ میری بیوی (خ)بی بی کو کسی نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ روات کو سعیدہ بی بی بیوہ عبدالحمیدنے بتایاکہ اس کی بیٹی(م)عمر 27 سال ضیافت علی کے ساتھ شادی شدہ تھی ۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان ناچاقی تھی۔اس دوران میری بیٹی کوشہباز کیانی نے ورغلا پھسلا لیا اور اپنے گھر لے آیا۔ میں اپنی بیٹی لینے کیلئے آئی تو افضل کیانی ، رفعت ، وسیم کیانی ، شہباز کیانی نے میری بیٹی کو واپس کرنے سے انکار کر دیا ۔ ملزمان نے شہباز کیانی کے ساتھ مل کر میری بیٹی کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر چھپا دیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید