• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: ایم پاکس کے مزید 2 کیسز سامنے آ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ خیبر پختون خوا سے ایم پاکس (منکی پاکس) کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے پی کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق پشاور سے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مشیرِ صحت خیبر پختون خوا احتشام علی نے صوبے میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر حال ہی میں ایک خلیجی ملک سے وطن واپس آئے تھے جو منکی پاکس کے مریض نکلے ہیں۔ 

منکی پاکس علامات

منکی پاکس وائرس ایک آرتھوپوکس وائرس ہے، اس بیماری کی علامات چیچک جیسی ہے اگرچہ اس کی شدت کم ہوتی ہے۔

منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بغلوں کے اندر سوجن، بخار، سر درد، گلے میں تکلیف، پٹھوں میں درد، کمر درد، سانس لینے میں دشواری، پیپ کےچھالے نمودار ہونا، علامات کا 4 ہفتوں تک رہنا اور تھکاوٹ شامل ہے۔

صحت سے مزید