ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی،انہوںنے ادویات کا سٹاک چیک کیا ، ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت اور ہسپتال کے مختلف امور کی منظوری دی،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ سہولت رمضان بازار میں کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کر کے چینی سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی سپلائی ڈبل کر دی گئی ہے۔