• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم سے مذاق ہیں، حافظ نعیم

لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم سے مذاق ہیں، اشیائے ضروریہ دن بدن عام آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہوتی جا رہی ہیں۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے سے ہونے والی بچت کا فائدہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں نہیں پہنچ رہا، عیدالفطر کے بعد مہنگی بجلی کے خلاف اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 50 دنوں کے اندر 12 ڈالرز فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے، قیمت 82 ڈالر سے کم ہوکر 69.3 ڈالر پر آگئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید