• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کا ساہیوال ہسپتال کا دورہ، ڈائیلاسز کارڈ تقسیم

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود بھی ساتھ تھے۔صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت نے ایمرجنسی، اوپی ڈی، میڈیکل وارڈ، فارمیسی، ڈائیلسز سنٹر اور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات دیکھنے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ ادویات کی کمی کی کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ڈائیلاسز سنٹر میں مریضوں میں چیف منسٹرز ڈائیلاسز کارڈ تقسیم کئے ۔
لاہور سے مزید