اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے آج رابطہ متوقع ہے جس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق وزیراعظم عمران خانکا خصوصی پیغام انہیں پہنچائیں گے۔رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وطن واپس پہنچ گئے،مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھےمولانا فضل الرحمن سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے جہاںجے یو آئی کا کارکنان اور عزیر واقارب نے مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد ایئر ہورٹ پر استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے،پی ٹی آئی کے اسد قیصر بانی چیئرمین کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہپی ٹی آئی کل کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران جے یو آئی کو احتجاج میں شریک کرنا چاہتی ہے۔