اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) نئے پا ر لیمانی سال کے آ غاز پرصدر مملکت اآصف علی زرداری آج بروز پیر سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر یں گے۔صدر مملکت دہشت گردی چیلنج سمیت اہم قومی امور پر اظہار خیال کریں گےپی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے ، مسلح افواج کے سر براہان اور غیر ملکی سفیروں ۔ گورنرز اور وزرائے اعلی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ ایجنڈا کے مطابق تلاوت قراآن حکیم ۔حدیث مبارکہ ۔ نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ کے بعد صدر مملکت کا خطاب ہوگا ۔ اس کے علاوہ کوئی ایجنڈا آئٹم نہیں ہو گا تاہم پی ٹی آئی کے ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے احتجاج کا قوی امکان ہے ۔پی ٹی آئی کے ممبران گزشتہ ایک سال سے مسلسل ایوان میں احتجاج کر رہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جا ئے۔صدر مملکت وفاقی حکومت کی گزشتہ ایک سال کی کا کردگی کا احاطہ کریں گے اور نئے سال کیلئے رہنما اصول دیں گے۔ ملک کی معاشی صورتحال سمیت اہم قومی امورپر اظہار خیال کریں گے۔ قومی امور پر مفاہمت اور قومی اتفاق رائے پرزور دیں گے۔علاقائی امور بالخصوص مسلہ کشمیر اور فلسطین ( غزہ کی صورتحال ) پر پالیسی بیان دیں گے۔ ملکی سلامتی کے امور پر بالخصوص دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پالیسی بیان دیں گے۔سیکورٹی کی وجو ہات کی بنیاد پر پارلیمنٹ ہا ئوس میں مہمانوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔