پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر نوشہرہ میں اختیار ولی کےگھر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں اختیار ولی کے گھرمیں ہوائی فائرنگ ہوتی دیکھی جاسکتی ہے۔ فائرنگ کرنے والے افراد کے پاس بھاری اسلحہ موجود تھا، فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔اس معاملے پرکوآرڈینیٹر وزیراعظم اختیار ولی نے جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں ذاتی طور پر ہوائی فائرنگ جیسے فعل کے شدید خلاف ہوں، ہمارے یہاں روایت ہے کہ خوشی کا اظہار ہوائی فائرنگ سےکیا جاتا ہے۔اختیار ولی نے کہا کہ مہمانوں کو ہوائی فائرنگ سے روکنا مشکل ہوگیا تھا۔