• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی شرکت کے بغیر ترقی ناممکن ہے‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان اور سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کا اہم ستون ہیں جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے اور کوئی بھی معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیرترقی نہیں کر سکتا۔ خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دیئے ہیں مغرب میں ان کا تصور بھی نہیںکیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلوچستان ویمن بزنس فورم کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدورضمیر اختر، ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی، میر حمید بنگلزئی سمیت خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین باشعور ، باہمت اور تعلیم یافتہ ہیں اورمعاشرے کے ہر طبقے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔بلوچستان میں خواتین کے حقوق کے لئے بھرپور کام کیا جارہا ہے ۔خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور ہر شعبے میں انہیں نمایاں مقام دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر بلوچستان ویمن بزنس فورم کی چیئرپرسن فائزہ مینگل نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جس کے سدباب کے لئے ہر سطح پر ہمیں جامعہ پالیسی بنانی ہو گی اور ان پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔آج خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ بارے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ہنر مند اور خود مختار خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اوراس کی تعمیر و ترقی میں خواتین کے مثبت اور تعمیری کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔
کوئٹہ سے مزید