• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کی تیاری مکمل، ٹیم کل روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا۔ اسکواڈ بدھ کو لاہور سے روانہ ہوگا۔ آخری دن ایل سی سی اے گرائونڈ میں سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا۔ بعدازاں بیٹرعبدالصمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا سب کا خواب ہوتا ہے ، موقع ملے گا تو فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔مصباح الحق کو دیکھ کر کھیلنا شروع کیا ، اب کیرن پولارڈ اور آندرے رسل کو فالو کرتا ہوں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کروں گا۔ ادھر فاسٹ بولر محمد علی نے کہا کہ اس موقع کابہت عرصے سے انتظار کر رہا تھا۔ نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز فاسٹ بولروں کو مدد کرتی ہیں، نیوزی لینڈ ہوم گرائونڈ پر ٹف حریف ہے اس کے لحاظ سے ٹریننگ کر رہے ہیں۔ میرا کسی سے مقابلہ نہیں۔دباؤ ان پر ہوتا ہے جن کی تیاری نہیں ہوتی، میں چھ سات سال سے ہر کنڈیشن میں کھیل رہا ہوں،ہر لحاظ سے تیاری اچھی ہے،پی ایس ایل اور بی پی ایل میں اچھا پرفارم کر چکا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید