• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کو کینالز اجلاس کی صدارت کرتے سندھ کا خیال کیوں نہ آیا؟ جی ڈی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کے رہنماوں سید صدرالدین شاہ راشدی ، ڈاکٹر صفدر عباسی ،سرادرا عبدالرحیم ، حسنین مرزا اور مظہر راہوجو نےد ریائے سندھ پر نئے کینال نکالنے کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب پر مشترکہ رد عمل میں کہاہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطاب میں سندھ کے عوام کو ایک مرتبہ پھر دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کی ہے ، جی ڈی اے رہنماسندھ کی عوام بھرپور طریقے سے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں موجود ہے اور قوم کسی طرح کی لولی پوپ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، صدر مملکت آصف علی زر داری یہ بتائیں کہ 8 جولائی کو اس کینالوں کے منصوبےکے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اس وقت سندھ کے مفادات کا خیال کیوں نہیں آیا۔
اہم خبریں سے مزید