لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، عوام کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔سابق وزیر اعظم نے ماڈل ٹائون پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔