• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جمہوری اتحاد میں شامل 22 جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

لاہور (خصوصی رپورٹر)پاکستان جمہوری اتحاد میں شامل 22 جماعتوں کا مشاورتی اجلاس لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت پاکستان انقلابی پارٹی کے چیئرمین مشتاق احمد سلطان نے کی ۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینکی رو سے بلدیاتی انتخابات کے بغیر ریاست نامکمل ہے جو کہآئینکی خلاف ورزی ہے ۔ پنجاب حکومت مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو نافذ کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سول سوسائٹی تاجر برادری مزدور اور کسان تنظیموں سے وسیع تر مشاورت کرے تاکہ غیر متنازعہ قانون سازی ہو سکے ۔ مشتاق احمد سلطان نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے تحت جو بھی ٹیکسز جمع ہوں وہ اسی حلقہ کی ترقی پر خرچ کیے جائیں ۔
لاہور سے مزید