ملتان ( سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آ زاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے مسائل سے آ گاہ ہیں اور وہ ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر سپورٹس ، یوتھ اینڈ کلچر آ زاد کشمیر عاصم شریف بٹ سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات میں عاصم شریف بٹ نے وزیر اعظم کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم مہاجرین کشمیر کی رہائشی کالونیوں کے معاملات و مسائل بارے آ گاہ کیا ۔وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ملتان آ ئیں گے۔