اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ معاشی استحکام آ رہا ہے، چینی کی خریدوفروخت کی نگرانی کانظام شفاف بنایاگیا، پہلی مرتبہ افغانستان کوچینی سمگل نہیں ایکسپورٹ کی ، چینی کی مانیٹرنگ کے لیے ایف بی آر نے مکینزم تیار کیا ، جب سے مانیٹرنگ سسٹم آیا ہے 6 شوگر ملوں کو سیل کیا گیا اور ساڑھے 12 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے، چینی کی اس سال 5.7 ملین ٹن پیداوار ہے،فروری میں 3 ارب 10کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر پاکستانیوں نے بھجوائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کیا ،وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں، پاکستان کے مفاد کیلئے جو بھی اقدامات اٹھانا پڑے، اٹھائیں گے۔