• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ناظم الامور کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

ااسلام آباد (ماریانہ بابر ) امریکی ناظم الامور تنالی بیکرے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے لئے اور سلامتی امور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ تا ہم دفتر خارجہ نے اس ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائیں ۔ یہ افغان دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری اور امریکا کے حوالے کئے جانے کے بعد پاک امریکا پہلا اعلیٰ سطح سفارتی رابطہ ہے ۔ انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی معاملات میں دو طرفہ تعاون کے علاوہ دیگر امور میں بھی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ دفتر خارجہ حالیہ پر یشان کن واقعہ کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا جب تر کمانستان میں پاکستان کے سفیر کے واگن کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ نتالی اے بیکر کی جانب سے بھی اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ۔ امریکا کی جانب سے اس بارے میں کچھ واضح نہیں کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید