• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم کی بندش کا نوٹس، رکاوٹیں ہٹانے کا کام تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شاہراہ قراقرم کی فوری بحالی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام تیز کیا جائے اورشاہراہ قراقرم پر چلاس کے مقام پر پھنسے ہوئے مسافروں خصوصاً بزرگوں، خواتین اور بچوں کو کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جائے اور راستہ کھلنے تک ان کی رہائش کا بندوبست بھی کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید