• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین، امریکا، روس، ایران، ترکیہ ، یورپی یونین، اقوام متحدہ کا اظہار مذمت

اسلام آباد ، کراچی(فاروق اقدس، نیوز ڈیسک) چین ، امریکا ، روس، ایران ، ترکیہ ، یورپی یونین، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی برادری نے بلوچستان میںٹرین ہائی جیکنگ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں بیگناہ اور معصوم شہریوں کو یرغمال بنانے اور ہلاکت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے ورثا سے اظہار یکجہتی کیا اور اس توقع ظاہر کی کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں تاخیر نہیں ہوگی، انہوں نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ امریکی سفارت خانے نے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قراردیا اور بیان میں کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سفارت خانے نے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔امریکی سفارت خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے بدھ کو معمول کی بریفنگ کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے، یکجہتی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید