• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتوں میں استحکام کیلئے خام چینی درآمد کرنے کیلئے حکام کو جامع تحقیق کی ہدایت

اسلام آباد (کامرس رپورٹر، خصوصی نمائندہ) حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے خام چینی درآمد کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو جامع تحقیق کی ہدایت کر دی تاکہ مقامی کاشتکاروں اور معیشت پر اس کے اثرات کو سمجھا جاسکے۔ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم امور زیرِ بحث آئے،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل کردہ خام چینی کی درآمد پر کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیرِ صنعت ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خام چینی کی درآمد سے متعلق اہم امور زیرِ بحث آئے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ خام چینی کی درآمد ملکی سفید چینی کی قیمتوں کے استحکام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ کمیٹی نے خام چینی کی درآمد کے فوائد، افادیت اور ممکنہ خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مختلف ممالک کے ماڈلز کا جائزہ لیا گیا تاکہ قیمتوں کے استحکام اور عوامی فائدے کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔ رانا تنویر حسین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ خام چینی کی درآمد کے اثرات اور اس کے طریقہ کار پر جامع تحقیق کریں، تاکہ مقامی کاشتکاروں اور معیشت پر اس کے اثرات کو سمجھا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید