• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ‘ انسداد گدا گری سیل غیر فعال‘ پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں نوسرباز بھکاریوں کی یلغار، پرہجوم مقامات پر ڈیرے ، انتظامیہ کارروائی سے گریزاں، انسداد گداگری سیل بدستور غیر فعال، تفصیلات کے مطابق اندورن ملک سےآنے والےگداگروں نے کوئٹہ کو اپنا مستقل مسکن بنا لیا ہے اور شہر بھر کے ہوٹلوں تفریح مقامات شاپنگ پلازوں ریلوے اسٹیشن بس اسٹاپس مساجد بازاروں و گلی محلوں میں ڈیرے جما لئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کی ہے جو ہر آنے جانے والے سے پیسہ طلب کرتے ہیں اور جب تک وہ خیرات نہ دے تو ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے اور گلی محلوں میں گشت کرنے والی خواتین اور بچے موقع ملتے ہی گھروں سے چوری بھی کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ما رمضان میں بھکاریوں کے باعث بازاروں میں گھومنا پھرنا مشکل ہو کر رہ گیا ہے مارکیٹوں میں پیسہ نہ ملنے تک پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید