کراچی(اسٹاف رپورٹر) جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم نے فرینڈشپ سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی،جمعرات کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 1-4 سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر بنایا، ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ مہمان خصوصی تھے ۔