کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ ایف کے درمیان معاہدہ ہوگیا جس کے تحتاسلام آباد میں جدید ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ پی ایچ ایف کے صدر میر طارق حسین بگٹی اورکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ایم علی رندھاوا کے درمیان ملاقات میں کھلاڑیوں کو تربیت کی سہولت ، قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس منعقد کرنے کے منصوبوں پر رضا مندی ظاہر کی گئی۔