• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کا سارے دریاؤں پر حق، اجازت بغیر ایک قطرہ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے دریائے سوات ،دریائے کابل، دریائے خرم ، دریائے ٹوچی اور دریائے وومل یہ سب سندھو میں آکے ملتے ہیں، سب سندھو کا ریور سسٹم ہے،سندھ کے لوگوں کا ان سارے دریائوں پر حق ہے،دریا کا اصل مالک کون ہے ،اول رب کی ذات ہے مگر اصل مالک وہ ہے جو اس کے ساتھ آباد ہیں۔اس ملک میں جو رہتے ہیں وہ پاکستان کے دریائوں کے مالک ہیں اور جب تک مالک کی اجازت نہ ہو ، آپ کو حق نہیں کہ آپ اس دریا سے پانی کا ایک قطرہ بھی لیں۔جمعرات کو سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ پنجاب پر اس کے خلاف آواز کیوں نہیں اٹھائی جارہی ہے۔یہ کہا جارہا ہے کہ ہم پنجاب کے زرخیز زمینوں کا پانی چولستان لے جارہے ہیں تو سندھ کو کیا اعتراض ہے۔تو کیا آپ اپنے سب سے زرخیز چچ دو آب، رچنا دوآب جوکہ راوی اور چناب کے درمیان کا علاقہ ہے، جہلم اور چناب کے درمیان کا علاقہ جوکہ سب سے زیادہ زرخیز علاقہ ہے، اُسے بنجر کرنے جارہے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید