• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ مسئلے کا حل نہیں، صدر زرداری کا ناراض بلوچوں کے لیے مذاکرات کا پیغام

حب(خ ن/نامہ نگار)صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے کہا ہے بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس ٹرین سانحہ کے بعد وفاق پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے صدرمملکت آصف علی زرداری نے ناراض بلوچوں کیلئے مذاکرات کا پیغام دیا ہے۔بولان واقعہ کے بعد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر سے مذاکرت کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا ہے، ڈاکٹر اللہ نذر براہمداغ بگٹی سے ہم کہتے ہیں کہ آئو بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ جنگ وجدل کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ٹرین میں سفر کرنے والے غریب سپاہیوں کے اغواء سے بلوچستان کی مہمان نوازی کی تاریخ، روایات اور اقدار مسخ ہوئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید