• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک، جنوری کے لیے 4.84 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 4.84 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرادی نیپرا 20 مارچ 2025 کو عوامی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا، جس میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا کے الیکٹرک کے مطابق یہ قابل ذکر ہے کہ یہ مسلسل پانچواں موقع ہے جب کے الیکٹرک کے صارفین کو فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اس سے قبل ستمبر 2024میں 0.18 پیسے، اکتوبر میں 0.49 پیسے، نومبر میں 1.23 روپے اور دسمبر میں 3.0 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید