• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصار و مہاجرین والا جذبہ پیدا کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ انصار و مہاجرین والا جذبہ بیدار کرتے ہوئے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے جائیں تاکہ مشکلات اور مصائب کا مقابلہ کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ اتحاد و وحدت اور امت مسلمہ کی یکجہتی کو قرآنی و نبوی فریضہ گردانتے ہوئے ہم نے ایک تاریخی اعلامیہ وحدت پر دستخط کرکے امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پرونے میں کوششوں کی بنیاد رکھی ،انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے درمیان بہت سے مشترکا ت ہیں جنہیں اجاگر کرنے کی ضررت ہے ، تمام مکاتب اور مسالک کے مقدسات کا احترام لازم اور توہین ممنوع ہے ہمارے اسی موقف کی تائید ہمارے بزرگان دین مراجع کرام اور آیات عظام نے کی ہے، باہمی محبت و رواداری کو فروغ دے کر نفرتوں بغض و عناد اور عداوتوں کا خاتمہ کرکے وحدت کا عملی مظاہرہ کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید