• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا یونیورسٹی میں شدید مالی بحران پر تشویش کا اظہار

پشاور(وقائع نگار) یونیورسٹی آف پشاور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے یونیورسٹی میں جاری شدید مالی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر سے بحران کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں صورتحال غور کیا گیا، کمیٹی نے جامعہ پشاورپنشنرز کو فروری کا پنشن تاحال نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، کمیٹی نے کہا کہ مالی بحران کی وجہ سے جامعہ کے پاس مارچ کی تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کے لئے بھی فندز نہیں ہیں، جوائنٹ یکشن کمیٹی نے صوبائی حکومت کی جانب سے جامعہ پشاور کے لئے اعلان کردہ گرانٹ میں سے فندز تاحال نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، واضح رہے صوبائی حکومت نے جامعہ پشاور کے لئے 3ارب روپے فنڈز دینے کااعلان تھا جو تین اقساط میں ملنی تھی۔ کمیٹی نے یونیورسٹی کے چانسلر سے بھی جاری بحران کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی وائس چانسلر سے مل کر ادارے کے ملازمین اور پنشنرز کی تشویش سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا
پشاور سے مزید