• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہادرافواج نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا، مرزا عبدالرحمان

پشاور (جنگ نیوز)مرزا عبدالرحمن فائونڈر صدر اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان سابقہ چئیرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی سابقہ نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس نے گذشتہ روز دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے پر پاکستان کی مسلح افواج کے کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نہایت مشکل ترین حالات میں تمام دہشتگردوں کو واصل جہنم واصل کیا جوہماری بہادرفوج کا طرہ امتیازہے۔ فوج کے شابہ بشانہ ہر وقت ملک کے داخلی و خارجی راستوں پر پاکستان کی بزنس کمیونٹی عوام کے تحفظ اور فلاح بہبود کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پشاور سے مزید