• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا سرائے صالح میں واقعہ پر اظہارتشویش

پشاور(جنگ نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل خیبر پختونخوا کاایک ہنگامی اجلاس صوبائی دفتر امام بارگاہ سردارعلی گل پشاور شہر میں زیر صدارت سردار ابوالحسن قزلباش ہوا جس میں ملکی حالات خصوصاً گزشتہ روز ہری پور کے علاقے سرائے صالح میں ہونے والے واقعے پر انتہائی تشویش کااظہار کیا گیا اس سے پہلے کونسل کو ریجنل صدر ہزارہ ڈویژن نذر حسین خان جدون ایڈوکیٹ کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات اور موقع پر موجود حکام سے کی گئی گفتگو سے مطلع کیا گیا ۔ صوبائی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ارض وطن ہنود اور یہود کی سازشوں میں گھرا ہوا ہے پاک فوج کے جوان اور افسران جس طرح اپنے خون کی قربانیاں دے کر پے درپے ان سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں وہ قابل لائق تحسین ہیں لیکن ان سانحات کا تسلسل اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں ہونے والی کوتاہیاں ان نقصانات کا باعث بن رہی ہیں شیعہ سنی برادران نے جس طرح مل کر فرنگی اور ہندو چالوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک حاصل کیا تھا آج بھی اس کی بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےاور اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن باعث افسوس امر یہ ہے کہ حکومت کالعدم تنظیموں کے نمائندوں کو اپنے دائیں بائیں بٹھا کر امن کی بھیک مانگتی ہے جو ناصرف شہیدوں کے خون کے ساتھ غداری ہے بلکہ ملک دشمنوں کی حوصلہ افزائی ہے
پشاور سے مزید