• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹارنی جنرل آفس میں تعیناتیاں سینر ممبران سے مشاورت سے کی جائیں، ن لیگ لائرز فورم

پشاور (نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم خیبر پختونخوا کے سینر وکلاء نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس میں تعیناتیاں سینر ممبران کے باہمی مشاورت سے کی جائے۔ سینرز لائرز کا اجلاس فورم کے مرکزی سینر نائب صدر سید سردار حسین کی صدارت میں پشاور ہائی کورٹ بار روم منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگر کے علاوہ مرکزی نائب صدر انور خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ارشاد درانی , سابق صوبائی سیکرٹری انفارمیشن اخونذادہ سید پرویز، سیکرٹری اطلاعات سلیم شاہ ہوتی, سعید خان اخونذادہ سابق پریس سیکرٹری پشاور ہائی کورٹ بار و سابق صوبائی سیکرٹری انفارمیشن پی ایم ایل این لائرز فورم اور عابد علی سابق سیکرٹری جنرل پشاور ہائی کورٹ نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید