کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہفتے کو پشاور ریجن نے صاحب زادہ فرحان کی جارحانہ ناقابلشکست سنچری کی مدد سے لاہور وائٹس کو 8 وکٹ سے مات دے دی، لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹ پر181رنز بنائے، جواب میں پشاور نے دو وکٹ پر182رنز کا ہدف بآسانی حاصل کرلیا، لاہور کی جانب سےطیب طاہر نے 46گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے66 رنز کی اننگز کھیلی، اور سعد نسیم41رنز کے ساتھ ناٹ آ وٹ رہے، محمد سلیم25، محمد فائق24اور محمد اخلاق15رنز بناکر آ وٹ ہوئے،نیاز خان،محمد عمران اوراحسان اللہ نے ایک وکٹ لئے جواب میں صاحب زادہ فرحان کی سنچری114 رنز ناٹ آ وٹ نے اپنی ٹیم پشاور کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے دلکش بیٹنگ کی اور صرف59گیندوں پر نو چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے یہ ہدف حاصل کیا،عامر عظمت10رنز پر ناٹ آ وٹ رہے، معاذصداقت نے37 اور کپتان افتخار احمد نے 19رنز کی اننگز کھیلی،عبید شاہ اورمحمد رمیز نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، اس سے قبل کھیلے گئے میچوں میں فاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بارش سے متاثرہ افتتاحی میچ میں اسلام آباد کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 30 رنز سے جبکہ بھاول پور نے ڈیرہ مراد جمالی کو 61 رنز سے شکست دیدی۔اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کو بارش کے سبب 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ عمران خان سینئر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔