ریو ڈی جینرو (جنگ نیوز) سابق اسٹار فٹبال رونالڈو نے برازیل فٹ بال فیڈریشن کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے نام واپس لے لیا، ان کا کہنا ہے کہ انہیں ریجنل فٹبال تنظیموں کی جانب سے مطلوبہ حمایت نہیں مل سکی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی 27 میں سے 23 فیڈریشنز نے ان کی بات تک سننا گوارا نہیں کیا۔