کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ کے باہرچھریوں کے وار سے45سالہ رحمت بیگم زوجہ سرور ہلاک اور 18سالہ رابیہ دختر سرور شدید زخمی ہوگئی،ایس ایچ او تھانہ ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا ہےکہ مقتولہ اپنے شوہر سرور سے علیحدگی اختیار کرکے دوسرے مرد کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی اس سلسلہ میں وہ ہفتہ کی صبح ملیر کورٹ میں خلع کے کاغذات جمع کرانے کیلئے آئی تھی،جبکہ اسکی بیٹی رابیہ بھی اپنے شوہر کو چھوڑ کر آئی تھی۔