کراچی (اسٹاف رپورٹر)انڈہ موڑ کے قریب مبینہ طورپر لوٹ مار میں ملوث ملزم کو شہریوں نے تشدد کے بعد ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق سرسید تھانہ کی حدود نارتھ کراچی انڈہ موڑ الآمنیہ فلیٹ کے قریب مبینہ طور پر مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے،اس دوران موقع پرموجود شہریوں نے ملزمان کو گھیر کر پکڑنے کی کوشش کی جس میں ایک ملزم کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔