تربت (نامہ نگار) تربت ڈی بلوچ کے قریب سی پیک روٹ پر فورسز کے قافلے پر دھماکہ ہوا۔ دھماکہ روڈ کے کنارے نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جس کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ واقعہ فورسز کے قافلے کی گزرگاہ پر پیش آیا، جب اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔