• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں قائم مقام صدر کی گنجائش نہیں، یوسف رضا گیلانی کو زرداری کی واپسی تک صدر مملکت لکھا اور پڑھا جائیگا

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا اور پکارا جائے گا، ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 49(2) میں قائم مقام صدر کا ذکر نہیں بلکہ لکھا گیا کہ جب بھی صدر اپنے فرائض منصبی انجام دینے سے قاصر ہو تو چیئرمین سینٹ یا سپیکر صدر مملکت کے فرائض ادا کریں گے ، دو روز قبل ایوان صدر میں وفاقی وزرا کی حلف برداری تقریب میں بھی کابینہ سیکرٹری نے سید یوسف رضا گیلانی کو صدر مملکت سے پکارا تھا ، کابینہ ڈویژن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کی ایوان صدر میں ملاقاتیں اور مصروفیات پر خبرمیں صدر مملکت سے موسوم کی جارہی ہیں، قبل ازیں انہیں قائم مقام صدر لکھا اور پڑھا جاتا تھا جس کی تصیح کر دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید