• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

60 کے بعد بھی دل دھڑکتا، بالی اورہالی ووڈ کے رومانوی جوڑوں کی کہانیاں

کراچی (رفیق مانگٹ ) جب بات محبت کی ہو تو عمر صرف ایک عدد بن کر رہ جاتی ہے ، بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک، ان اداکاروں کی کہانیاں بتاتی ہیں کہ دل کی دھڑکن کسی کیلنڈر کی محتاج نہیں۔ عامر خان کا گوری سپراٹ سے رومانس، تیسری شادی سے ہچکچاہٹ ،اداکارہ سہاشنی کی اتل گرتو سے شادی ،کبیر بیدی کی 70 سال کی عمر میں پروین دوسنج سے شادی ،اداکارہ سہاشنی کی اتل گرتو سے شادی ،کبیر بیدی کی 70 سال کی عمر میں پروین دوسنج سے شادی ، ا سٹیورٹ کی 73 سال کی عمر میں ویڑ سنی اوزیل سے شادی، ہیرسن فورڈ،ال پیکینو ، جیمز کیمرون ،کلنٹ ایسٹ، ٹینا ٹرنر،جین فونڈا،ڈک وان ڈائیک، ڈینس کوئیڈ اورجارج کلونی فہرست میں شامل ۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی 60ویں سالگرہ پر سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا کے سامنے متعارف کرایا۔ دو شادیوں—رینا دتہ اور کرن راؤ—کے بعد عامر نے گوری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ لیکن جب تیسری شادی کا سوال آیا تو عامر ہنس پڑے، کہامیں دو بار شادی کر چکا ہوں۔ اب 60 سال کی عمر میں شادی شاید مجھے زیب نہ دے۔ کیا یہ محبت شادی کے بندھن تک جائے گی؟ یہ تو وقت بتائے گا۔ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سہاشنی ملے نے 60 سال کی عمر میں سائنسدان اتل گرتو سے شادی کر کے سب کو چونکا دیا تھا۔دونوں کی ملاقات فیس بک پر ہوئی، اتل نے اپنی پہلی بیوی کو کینسر کی وجہ سے کھو دیا تھا، اور سہاشنی کے ساتھ انہوں نے زندگی کا نیا باب شروع کیا۔ کبیر بیدی، بالی ووڈ کے دبنگ اداکار، نے 70 سال کی عمر میں پروین دوسنج سے شادی کی تو ہر طرف چرچے ہوئے۔ دونوں کے درمیان عمر کا بڑا فرق سرخیوں میں آیا، لیکن کبیر اور پروین نے تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے رشتے کو مضبوطی سے تھاما۔ ہالی ووڈ کے لیجنڈ سر پیٹرک ا سٹیورٹ نے 73 سال کی عمر میں سنی اوزیل سے شادی کی۔ ان کی ملاقات ایک ریستوران میں ہوئی جہاں سنی ویٹر تھیں۔ عمر کے فرق کے باوجود ان کی محبت پروان چڑھی، اور پیٹرک کہتے ہیں، میں نے سنی جیسی ہوشیار اور منفرد خاتون پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا یہ جوڑا آج بھی محبت کی ایک روشن مثال ہے۔ ہالی ووڈ کے آئیکون ہیرسن فورڈ نے 2002 کے گولڈن گلوب ایوارڈز میں کلیسٹا فلوکھارٹ سے ملاقات کی، جب وہ 60 سال کے تھے۔
اہم خبریں سے مزید