• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کے قیدیوں کیلئے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے سحر اور افطار

راولپنڈی (وسیم اختر) اڈیالہ جیل کے ساڑھے سات ہزار قیدیوں کیلئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے سحری اور افطار ی فراہم کی جارہی ہے ۔جیل ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے سینٹرل جیل راولپنڈی کے اسیروں کے لئے رمضان المبارک میں سحری اور افطار ی کابندوبست کیاجارہاہے ۔اسیروں کو ہفتہ میں پانچ دن صبح شام چکن اور دودن 720کلوگرام بڑاگوشت فراہم کیاجاتاہے۔ افطار کے لئے دیگر لوازمات کے ساتھ اسیروں کو کھجوریں ،سموسے ،شربت فراہم کیاجاتاہے ۔جیل حکام کاکہنا ہےہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے قیدیوں کو پورارمضان سحری وافطاری کروائی جائے گی ،جب کہ گزشتہ روزمخیر حضرات کی جانب سے جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے پر اڈیالہ جیل سے 11قیدیوں کورہائی ملی۔مذکورہ قیدی اپنی سزائیں پوری کرچکے تھے لیکن جرمانے کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی نہیں ہورہی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید