کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ جعفر ایکپریس کے واقعے میں بھارت اور افغانستان کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پاکستان کو عالمی سطح پر بھارتی اور افغانستان کی مداخلت اور سرپرستی کے شواہد دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئے اور اس بات کا حتمی فیصلہ کرنا ہوگا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا بھاگ کر افغانستان یا کسی اور ملک چلے جائیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا ۔ پاکستان میں اس وقت سیاسی اختلافات کو فراموش کر کے تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا ہونا پڑے گا ، حکومت فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر کے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے۔