• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزاماتمیں 43مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ نیوملتان کے علاقے میں سلیم رضا سے ڈاکو 25ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں رانا رقیب سے ملزمان نے موبائل چھین لیا، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں فرحان احمد سے دو ڈاکو 30ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے میں خالد سے تین نامعلوم ملزماننقدی و موبائل لے گئے، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں اقبال سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر لے گئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ہاشم سے نامعلوم ملزمان نے نقدی و موبائل چھین لیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں سکندر سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل لے گئے جب کہ محمد فیاض، بلال طفیل، محمد اقبال ، محمد رضوان ، جاوید احمد ، اسجد اللہ ،عرفان ، اکرام ، یاسر اقبال ، محمد زبیر ، محمدسجاد، ارشد گل ، صابرہ پروین ، فیاض، ابراہیم ، طارق، خضر حیات، فیضان، عمیر ، حسام، محمد تقی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں اور موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید