• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث درجنوں افراد کے خلاف مقدمات درج، شراب اور چرس برآمد، تفصیلات کے مطابق گلگشت پولیس نے ملزم جاوید سے 30لیٹر شراب، قادرپورراں پولیس نے ملزم غلام عباس سے 90لیٹر شراب، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم امجد سے 10لیٹر شراب، ملزم بلال سے 220گرام چرس جب کہ مظفر آباد پولیس نے ملزم عبدالمجید سے 1500گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید