راولپنڈی (نمائندہ جنگ) یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا۔ یہ دن سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں بالخصوص شان رسالت میں گستاخی پر مبنی مواد کی تشہیری مہم کے خلاف عوامی آگاہی کے سلسلے میں منایا گیا۔ ترجمان تحریک تحفظ ناموس رسالت پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے گستاخانہ مواد کی تشہیری مہم کے سدباب اور اس میں ملوث مجرموں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے عدالتی محاذ پر بھرپور آئینی و قانونی جنگ لڑی جا رہی ہے ۔ہم والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں اور ملازمین سمیت عزیزوقارب کے موبائل فون بالخصوص سوشل میڈیا کے استعمال پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ موبائل فون اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہی ہماری نوجوان نسل کو مقدس ہستیوں کا گستاخ بنا رہا ہے۔