راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک لڑکی اورکم سن بچے سمیت تین افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو محمد راشد نے بتایا کہ میری بیٹی(م) عمر 17 سال گھر اکیلی تھی کہ میری بیوی کی بہن بختاور بی بی اس کا شوہر اسلم اور اس کے دوبیٹے رضوان اور بگی میرے گھر آئے اور میری بیٹی کو اپنے ساتھ لے گئے۔تھانہ سول لائنزکو علی حسن تارڑ نے بتایاکہ میرا پوتاعاشر عمر 5سال ڈھوک چراغدین سے لاپتہ ہوگیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو عائشہ رفیق نے بتایا کہ میری شادی علی حسنین سے 15 سال قبل ہوئی میرا خاوند بائکیا چلاتا ہے ۔میرے خاوند علی حسنین نے دن 2 بجے مجھے بتایا کہ میں باہر جا رہا ہوں تھوڑی دیر تک واپس آجاؤں گا مگر کافی ٹائم گزرنے کے بعد وہ واپس نہیں آئے ۔میں نے ان کے فون نمبرپر کال کی تو بند ملا۔ پھر سحری کے ٹائم میرے خاوند نے مجھے ایس ایم ایس کیا کہ میں گھر آ جاؤں گا مگر نہ ہی وہ واپس آئے نہ ہی اس کے بعد کال کی ۔ان کا فون نمبر بھی بند مل رہا ہے۔ مجھے شک ہے کہ وہ اغوا ہو گئے ہیں ۔