• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کے محفوظ سفر کیلئے تربیتی سیشنز متعارف

لندن کی پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کو محفوظ اور اعتماد کے ساتھ سفر کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ فار لندن نے تربیتی سیشنز متعارف کروادیے۔

ان سیشنز کا مقصد دوران سفر بدتمیزی یا کسی کو نامناسب انداز میں چھونے اور سائبر فلیشنگ جیسے واقعات میں محفوظ طریقے سے مداخلت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

تین گھنٹے کے آن لائن تربیتی سیشن رواں اور آئندہ دستیاب ہوں گے، یہ سیشنز شناخت کی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کرنے کیلئے کام کرنے والی قومی چیرٹی پروٹیکشن اپروچز فراہم کرے گی۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کئی برسوں سے جنسی ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پوسٹر مہم بھی چلا رہی ہے۔

ٹی ایف ایل کے مطابق گزشتہ برس پبلک ٹرانسپورٹ میں جنسی جرائم کی رپورٹس میں اضافہ ہوا یہ اس حوالے سے مثبت ہے کہ اب نشانہ بننے والے خاموش رہنے کے بجائے رپورٹ کر رہے ہیں۔

لندن کے ڈپٹی میئر برائے ٹرانسپورٹ سیب ڈینس نے کہا ہے کہ ٹی ایف ایل کی ہیٹ کرائم (نفرت مبنی جرائم) کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے اور لندن والوں نے ہمیں کہا ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر جرائم کے انسداد کیلئے محفوظ طریقے سے مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیوب، ڈی ایل آر، ٹرامز، ریل یا کیبل کار میں کوئی بھی نامناسب واقعہ دیکھیں تو میٹ پولیس یا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کو رپورٹ کریں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید