• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، عشرت العباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بلوچستان کا واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ یہ واقعہ وفاق اور صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف جو مہم چلائی جا رہی ہے ان کے خلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہئے۔نیشنل ایکشن پلان پر دوبارہ متحرک ہوکر دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کیا جائے ،وہ اتوار کی شب اپنی پارٹی میری پہچان پاکستان کے تحت کراچی پریس کلب پرفواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور جعفر ایکسپریس سانحہ کے دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے بڑے مظاہرے سے دبئی سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں یک جہتی کی ضرورت ہے، تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ریاست بچانے کے لئے کڑے اور مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ وقت آگیا ہے کہ ملک دشمنوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے اور وفاقی او صوبائی حکومتوں کو گڈ گورننس سے ان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا،مظاہرے سے پارٹی کی دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا، رات دس بجے شروع ہونے والا مظاہری دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہا جس میں بزرگ، مرد،نوجوانوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن کے ہاتھوں میں پاکستان اور افواج پاکستان کی حمایت مین بینرز تھے، اس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئی،جس میں دہشت گردوں کے عزائم کے خلاف پاک فوج کی والہانہ اور جرات مندانہ خدمات کو خراج تحسین اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ شہداءکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

ملک بھر سے سے مزید